مہاجروں کی نسل کشی کا آغاز ہو چکا: الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

لندن (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ تمام پرانے ساتھی جو اپنی ذاتی مجبوریوں یا کسی بھی بنیاد پر خاموشی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اپنی ماں بہنوں کی عزت وحرمت کے تحفظ اور قوم کی بقا کے لیے دوبارہ تحریک کا حصہ بنیں۔ الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر مہاجروں کی نسل کشی کا آغاز ہو چکا ہے۔

چھاپوں کے دوران ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پاکستانی مسلمان پولیس نہیں بلکہ کوئی غیر ملکی فورس کراچی پر حملہ آور ہو چکی ہے۔ لہذا قومی غیرت کا تقاضا ہے کہ پرانے کارکن دوبارہ تحریک کاحصہ بنیں۔ نائن زیرو پر ذمہ داران سے رجوع کریں اور ماضی کی طرح ہر امتحان کا جوانمردی سے سامنا کرنے کیلئے تیار ہو جائیں۔