سویڈن (جیوڈیسک) چند روز قبل ہی مہاجرین کو روکنے کے لیے سویڈن نے بسوں اور ٹرینوں میں سفر کرنے والے مسافروں کے پاسپورٹ چیک کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
مگر یہ پروگرام شروع کرنے سے ٹرینیں تاخیر سے روانہ ہو رہی تھیں ، جس کے بعد ٹرین سروس معطل کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے ٹرین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ادارے کے پاس اتنی انتظامی صلاحیت نہیں ہے کہ وہ ناروے اور سویڈن کے درمیان روزانہ ہزاروں کی تعداد میں سفر کرنے والے مسافروں کی سفری دستاویزات کی پڑتال کر سکے۔
ٹرین کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ ان کی جانب سے پیش کردہ سفری سہولت اس وقت تک بند رہے گی جب تک دستاویزات کی جانچ پڑتال کرنے کا کوئی قابل عمل حل تلاش نہیں کر لیا جاتا۔