برلن (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ مصبیت کے شکار افراد سے تعاون اور امن کے قیام میں مدد کے لئے جرمن عوام کو اپنی قوت کے مطابق سب کچھ کرنا چاہیے۔
مارچ 2012ء سے منصب صدارت پر براجمان گائوک نے اپنے کرسمس پیغام میں کہا کہ اب بھی جرمن عوام کی اکثریت مہاجرین کی مدد پر آمادہ ہے جو ملک میں انسانیت کے احساس کی موجودگی کا واضح اشارہ ہے۔
خیال رہے کہ جرمنی میں انتہائی دائیں بازو کی جماعتیں اسلام اور امیگریشن کی مخالفت میں احتجاجی مظاہرے کر رہی ہیں جن کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔