لندن (جیوڈیسک) متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ اپنی والدہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ مہاجروں کو ان کے جائز حقوق اور مقام دلانے کی جدوجہد اپنی آخری سانس تک جاری رکھوں گا۔
ایم کیو ایم کے انٹر نیشنل سیکرٹریٹ میں رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اپنی والدہ خورشید بیگم کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ مہاجروں کو ان کے حقوق اور جائز مقام دلانے کی جدو جہد آخری سانس تک جاری رکھوں گا۔
الطاف حسین نے کہا کہ خواہ اس جہدوجہد کی پاداش میں مجھ پر کتنی ہی ا ذیتیں کیوں نہ ڈھائی جائیں، ظلم کے خلاف تادم مرگ بھو ک ہڑتال کے نتیجے میں اگر میری موت واقع ہوگئی تو میری موت، میری قسم کی سچائی کا ثبوت ہو گی۔