فاضل اعوان نے جامع مسجد گلشن توحید مرکز جمیعت اشاعت التوحید والسنت شاہین چوک ملکہ میں نمازیو ں کو ظہرانہ دیا

ملکہ ( عمر فاروق اعوان سے ) انگلینڈ میں مقیم نوید فاضل اعوان نے جامع مسجد گلشن توحید مرکز جمیعت اشاعت التوحید والسنت شاہین چوک ملکہ میں نمازیوں کو ظہرانہ دیا۔ ظہرانے کا اہتمام نماز جمعہ کے بعد تھا۔ اس سے پہلے خطیب جامع مسجد گلشن توحید مو لانا محمد اسجد توحیدی نے اپنے مخصوص شیریں اور پر اثر انداز میں مسئلہ پکار کو قرآن و سنت کی روشنی میں بڑے احسن انداز میں بیان کیا۔

جسے حاضرین نے بہت پسند کیا۔ نماز جمعہ کے بعد تمام حاضرین کے لیے ظہرانے کا اہتمام تھا۔ اس موقع پر مسجد میں غیر معمولی رش تھا۔ اعوان ویلفیئر ٹرسٹ ملکہ کے امیر الحاج محمد انصر اعوان، ماسٹر محمد افضل اعوان، افضال احمد اعوان، طارق مصطفی اعوان، اخلاق احمد اعوان، پرویز اختر اعوان اور سیکرٹری شعبہ نشرو اشاعت اعوان ویلفیئر ٹرسٹ عمر فاروق اعوان نے پروگرام کے کامیاب انعقاد پر جمیعت اشاعت التوحید والسنت کے دیرینہ ساتھی نوید فاضل اعوان انگلینڈ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔