کولمبو (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ خطے میں طاقت کا توازن اور استحکام چاہتے ہیں، کسی کی بالادستی قبول نہیں۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کا سری لنکن ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آفیسرز کیڈٹس کو خصوصی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکن ملٹری اکیڈمی پاسنگ آٹ پریڈ میں دعوت اعزاز کی بات ہے۔
سری لنکا کی مستقبل کی فوجی قیادت کی تربیت کیلیے آج اہم ترین دن ہے، جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ سری لنکن فوجی اکیڈمی دنیا کے بہترین اداروں میں سے ایک ہے۔ پاکستان ہمیشہ سری لنکن قوم اور افواج کے ساتھ کھڑا رہا، پاکستان نے سری لنکا کی ہمیشہ مادی اور اخلاقی مدد کی۔
سری لنکن افواج نے تنازع کے دوران امن واستحکام میں بھی کامیابی حاصل کی۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ سری لنکن فوج نے مشکل حالات میں عسکریت پسندی اور تشدد جیسے چیلنجز پر فتح حاصل کی، پاکستان اور سری لنکا اندرونی مسائل کے باوجود امن پسند ممالک ہیں، دونوں ممالک کی مسلح افواج خطے میں امن دیکھنا چاہتی ہیں، ہم خطے میں طاقت کا توازن اور استحکام چاہتے ہیں، خطے میں کسی کی بالا دستی قبول نہیں۔