علاقہ ونہار میں جعلی نوٹوں کی بھر مارنے عوام کو شدید پریشان کر رکھا ہے
Posted on April 23, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
بوچھال کلاں : علاقہ ونہار میں جعلی نوٹوں کی بھر مارنے عوام کو شدید پریشان کر رکھا ہے تفصیل کے مطابق علاقہ ونہار میں 1000,500اور5000کے جعلی نوٹ مارکیٹ میں گردش کر رہے ہیں جعلی نوٹوں کی اس کھلا کھلم گردش نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے گذشتہ روز بوچھال کلاں رحمانیہ محلہ میں ایک دکان سے آٹا خرید کر دکاندار کو جعلی ایک ہزار روپے کا نوٹ تھما دیا گیا جب دکاندار کو نوٹ کے جعلی ہونے کا علم ہوا تو اس نے تحقیق کی تو پتا چلا کہ بوچھال کلاں میں ضلع سرگودہا کے رہائشی الیاس نامی مزدور نے یہ نوٹ دیا ہے۔
مقامی صحافی نے جب تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ یہاں سے ہی جعلی نوٹ چلائے جا رہے ہیں اس سکینڈل کے پیچھے کئی سفید پوشوںکے ہاتھ ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے جو اس کو بچانے کے لئے سرگرم ہو چکے ہیں عوام نے ڈی پی او چکوال اور حکام بالا سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com