خطے میں جو امن نہیں چاہتا،اسے منہ کی کھانا پڑے گی، مشاہد اللہ

Mushahid Ulllah

Mushahid Ulllah

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کےسینئر رہ نما،وفاقی وزیرمشاہد اللہ خان کاکہناہےکہ ہماری قوم کا رویہ ہندوستان سے زیادہ جمہوری ہے۔

وہ خود ہی کشتی جلاتے ہیں اور پھر گھما پھرا کر باتیں کرتے ہیں۔ جو اِس خطے میں امن نہیں چاہتے،انہیں منہ کی کھانا پڑے گی۔ مشاہد اللہ خان الیکشن کمیشن پنجاب آفس میں میڈیا سےگفتگو کر رہے تھے،اس سے پہلے ان کے سینیٹ کیلئے کاغذات منظور کر لئے گئے۔

مشاہد اللہ خان نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر گفتگو ڈپلو میٹک ہوتی ہے، گذشتہ حکومت نے بھی من موہن سنگھ کو ڈوزئیردئیے تھے،نائن الیون کے بعد جوکچھ ہوا،اس میں ہم براہ راست ملوث نہیں تھے لیکن جو دہشت گردی کومستقل پھیلانے کے موجب ہیں،ان کی مستقل رکنیت کی بات ہورہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان ایک ہوکر دہشتگردی کے خلاف لڑرہے ہیں،پاکستان انتہائی ذمےدار ملک ہے،ہم میں ایسی کونسی کمی ہے جوہم یہ نہ سوچیں کہ پاکستان سلامتی کونسل کامستقل ممبر نہ بنے۔