خطے کا امن پاکستان اور افغانستان میں امن سے مشروط ہے ، خواجہ آصف

Khawaja Asif

Khawaja Asif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پورے خطے میں امن کے لیے پاکستان اور افغانستان میں امن ضروری ہے۔ افغانستان میں بیرونی مداخلت بند کیے بغیر امن ممکن نہیں۔ بھارت کے ساتھ بھی امن کے خواہاں ہیں، پر امید ہیں تعلقات جلد بحال ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے بغیر پاکستان میں امن ممکن نہیں۔افغانستان میں امن کے لیے پاکستان سمیت تمام قوتوں کو مداخلت بند کرنا ہوگی ۔سارک کانفرنس سے پاک بھارت تلخی کم ہوگی۔

پاکستان آج بھی بھارت کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور امن کا خواہاں ہے۔دنیا میں ایک سپر پاور ہے، جس کی وجہ سے معاملات خراب ہوگئے ہیں۔ خطے کے مسائل کا حل خطے سے ہی آنا چاہیے۔ داعش کو بنانے کا مقصد شام کی حکومت کے خلاف لڑوانا تھا۔ امریکی خارجہ پالیسی خطے میں ناکام ہوچکی ہے۔امریکی ناکام خارجہ پالیسی خطے کو بھگتنا پڑرہی ہے۔