علاقہ کے عوام کی بے لوث خدمت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے: حاجی عبدالرشید خاں
Posted on January 11, 2014 By Geo Urdu سٹی نیوز
للیانی (مصطفی آباد/ للیانی (نامہ نگار) ہم خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں علاقہ کے عوام کی بے لوث خدمت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ حلقہ کی مختلف برادریوں کی طرف سے جس طرح حمایت کے اعلانات ہو رہے ہیں اس بات کا واضع ثبوت ہے کہ پولنگ کے دن ہماری بھاری اکثریت سے کامیابی یقینی ہے۔
کامیاب ہو کر عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے چیئر مین یونین کونسل کھارا حاجی عبدالرشید خاں نمبردار و وائس چیئرمین سعید احمد بھٹی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری یقینی کامیابی کو دیکھتے ہوئے سیاست کو پیشہ سمجھنے والوں کی نیدیں حرام ہو چکی ہیں۔
سابقہ ادوار میں ہماری یونین کونسل سے کامیابی حاصل کرنے والوں نے حلقہ کو نظر انداز کیا۔ اب ایسا نہیں ہو گا حلقہ کے با شعور عوام کھوٹے اور کھرے کی پہنچان کر چکے ہیں، الیکشن ملتوی ہونے کی خبروں سے عوامی خدمت کا جذبہ ختم نہیں ہو سکتا۔ ہم عوام کی خدمت ووٹ کیلئے نہیں بلکہ عبادت سمجھ کر کرتے ہیں۔ عوام کے دلوں میں ہماری محبت ہی ہماری کامیابی کی دلیل ہے۔