خطے میں صورتحال بے قابو ہونے کا موجب یونان ہو گا: ایردوان

Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ مشرقی بحیرہ روم میں یونان کو ناوٹیکس کا حق حاصل نہیں ہے۔ صدر ایردوان نے کابینہ اجلاس کے بعد ایک بیان میں یونان کےساتھ موجودہ کشیدگی کے بارے میں کہا کہ یونان کی طرف سے ناوٹیکس کا اعلان علاقے سے گزرنے والے تمام بحری جہازوں کی آمدورفت اور ان کی لنگر اندازی کے لیے خطرہ بنے گا لہذا اگر اب کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تواس کی وجہ یونان ہوگا اور اس کا نقصان بھی اسے ہی اٹھانا ہوگا، اور میں اپنے ہمسایہ ملک کویہ بتاتا چلوں کہ اسےشہ دے کر ترک بحریہ کےآمنے سامنے کرنے والے عناصر برا وقت آنے پر اسے بھی تنہا چھوڑ دیں گے اور خود رفو چکر ہو جائیں گے۔

صدر نے کہا کہ ترکی اوروچ رئیس اور اس کی ہمراہی میں مصروف جہازوں کی سرگرمیاں جاری رہیں گی ،ہم خطے میں اپنے حقوق کی تلاش اور ان کے تحفظ کا بیڑہ اٹھائے ہوئے ہی، لہذا اب جو بھی اس میں رخنہ ڈالے گا وہی اس کا جواب دہ بھی ہوگا،ناوٹیکس کے اعلان کردہ علاقے میں جو بھی ہمارے سامنے آئے گا وہ بچ کر نہیں جائے گا۔
واضح رہے کہ یونان کی طرف سے اعلان کردہ ناوٹیکس کا علاقہ جزائر کریٹ،کرپاتھوس،روڈس اور مئیس پر محیط ہے جس پر عمل درآمد کل سے شروع ہوکر 27 اگست کو ختم ہو رہا ہے۔