انقرہ (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں مفاہمت کا حامی ہے۔ خطے میں استحکام کیلئے افغان عوام کا فارمولا قابل قبول ہو گا۔
سہ فریقی کانفرنس کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔
افغان امن عمل میں پیچھے نہیں رہیں گے۔ اس موقع پر افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ وہ بھی اپنے ملک کو پرامن اور مستحکم بنانا چاہتے ہیں۔
صدارتی انتخابات کے بعد امن معاہدے پر دستخط کرنے کا مقصداس معاہدے کو موثر بنانا ہے۔ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں ترک صدر عبد اللہ گل نے کہا کہ تینوں ممالک خطے میں استحکام کی مشترکہ کوششوں پر یقین رکھتے ہیں۔
اس سے پہلے کانفرنس کے شرکاء نے افغانستان میں پر امن انتخابات اور استحکام کے لیے مشترکہ کردار پر اتفاق کیا۔