کھٹمنڈو (جیوڈیسک) نیپالی وزیر اعظم سوشیل کوئرالا نے کہا ہے کہ خطے کو دہشت گردی اور ماحول کی تبدیلی کا سامنا ہے،خطے کے ملکوں کو غربت اور جہالت کے خلاف کام کرنا ہوگا ، ممالک کے درمیان ریل، سڑکوں اور ہوائی رابطوں کو فروغ دینا ہوگا۔
جنوبی ایشیا کے ممالک تعاون کو فروغ دے کرترقی کر سکتے ہیں۔ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں 18 ویں سارک سربراہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ معلومات کے تبادلے سے سیکیورٹی کو بہتر بنایا جاسکتا ہے، خطے کے کسی مسئلے کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔
زراعت، صحت تعلیم اور خواتین کو اختیار دینے کے امور پر توجہ دینا ہے قبل ازیں نیپالی وزیر اعظم نے ’’امن اور خوشحالی کے لیے مضبوط رابطے‘‘کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس میں تمام رہنمائوں کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا بے پناہ انسانی اور قدرتی وسائل سے مالامال ہے۔