اسلام آباد (جیوڈیسک) مشیر خارجہ سرتاج عزیز اقتصادی تعاون تنظیم کی وزارتی کونسل کے چیئرمین منتخب کر لیے گئے ، انہوں نے کہا کہ خطے کو دہشتگردی اور انتہا پسندی سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے بہترین انتظامات پر پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ۔ ای سی او سربراہی اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا۔
اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کا وزارتی اجلاس ، رکن کے ممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی ، ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں کانفرنس کیلئے بہترین انتظامات پر پاکستان کی تعریف کی ۔ مشیرخارجہ سرتاج عزیزکو ای سی او کی وزارتی کونسل کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا دہشتگردی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا ۔ رکن ممالک کے درمیان تجارت میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
ای سی او کے سیکرٹری جنرل خطے میں سیاحت کے فروغ کے لیے اقوام متحدہ سے مل کر کام کر رہے ہیں ۔ کل اقتصادی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس ہوگا۔