کراچی : بلدیہ کورنگی کا آئندہ مالی سال کا بجٹ تیار ،بجٹ میں علاقائی ترقی ،عوامی خوشحالی، صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری اور پارکوں اور کھیل کے میدانوں کی تعمیر و ترقی تزئن و آرائش کے ساتھ تعلیم ،صحت اور لوکل ٹیکس کو آئندہ مالی میں منظم اور فعال بنا نے کا عزم کیا گیا ہے۔بجٹ تجاویز کو حتمی شکل نے کے لئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار احمد سومرو اور میونسپل کمشنرامیر بخش جونیجو کی صدارت میں بلدیہ کورنگی کے محکماجاتی افسران کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں فنانس ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے علاوہ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز رفیق شیخ ،ڈائریکٹر پارکس جاوید احمد اور دیگر موجود تھے ۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار سومرو نے کہاکہ ائندہ مالی سال کے لئے بلدیہ کورنگی کا بجٹ عوامی اُمنگوں کا ترجمان ہوگا
بجٹ میں منتخب نمائندوں اور عوامی تجاویز کو مد نظر رکھ کر آئندہ مالی سال کا میزانیہ ترتیب دیا گیاہے بجٹ میں ضلع کورنگی میں شاہراہوں ،پارکوں ،کھیل کے میدانوں کی تعمیر وترقی ،صفائی وستھرائی کے نظام میں انقلابی تبدیلی لاکر صحت مند ماحول کا قیام اور روشن ضلع کورنگی کے لئے اسٹریٹ لائٹس کی درستگی نئی لائٹوں کی تنصیب کو یقینی بنا نے کے لئے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا ہے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار سومرو نے کہاکہ کے ایم سی سے ضلعی بلدیاتی میں آنے والے محکمے تعلیم ،صحت اور لوکل ٹیکس کو منظم اور فعال بنا یا جائیگا اس حوالے سے ضلع کورنگی میں اسکولوں کی حالت کی بہتری ،بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام ہسپتالوں او ر ڈسپنسریوں کو تعمیر و ترقی کو یقینی بنانے کے ساتھ بلدیہ کورنگی کو مالی لحاظ سے مضبوط بنا نے کے لئے زرائع آمد ن کو بڑھانے کے لئے لوکل ٹیکس کے نظام کو منظم اور فعال بنا یا جائیگا۔
انہوں نے تمام محکمہ جاتی سربراہان کو ہدایت کی وہ عوامی خدمات کو اپنا شعار بنائیں ،عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اُن کی دہلیز تک پہنچا نے کے لئے محکمانہ کارکردگی کو فعال بنا یا جائے انتظامی معاملات میں شفافیت لائی جائے۔