علاقائی ترقی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بلدیاتی ادارے اپنے فرائض انجام دیں۔ نشاط ضیاء قادری
Posted on December 12, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوے تعطل کا شکار شہر قائد مسائل کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا ہے اور بنیادی مسائل کی وجہ سے شدید اذیت سے دو چار ہیں،بلدیاتی اداروں کا کوئی پرسان حال نہیں افسران کے آئے دن من پسند تبادلوں کی وجہ سے عوام اپنے مسائل کے حل کے لئے دفاتر کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں، بلدیاتی اداروں کے مالی بحران کی وجہ سے شہر کراچی جو کہ دنیا کے میگا پولیٹن سٹی میں شمار ہوتا ہے کچرا کے ڈھیروں میں تبدیل ہوچکا ہے جس کی وجہ سے شہر میں ڈینگی ،نمونیہ سمیت مختلف امراض پھوٹنے کا خطرہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے علاقائی مسائل کے معائنے اور عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں شاہ فیصل کالونی اور گرین ٹائون سے مختلف علاقوں کے تفصیلی دورے پر عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کے دورے پر علاقائی مسائل کا معائنے کرتے ہوئے بلدیاتی افسران سے کہاکہ علاقائی ترقی اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بلدیاتی ادارے اپنے فرائض انجام دیں اور عوام کو مسائل سے نجات دلا ئیں اس موقع پر انہوں نے واٹر اینڈ سیوریج کے حوالے سے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کے ہدایت کی کہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرکے شاہ فیصل کالونی کے تمام علاقوں میں سیوریج فلو کی درستگی کے ساتھ عوام تک پینے کے صاف پانی کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ حق پرست قیادت علاقائی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے ہمیشہ کام کیا ہے اور انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے شہر کو سازش کے ذریعے تباہ کرنے والوں کے عزائم ناکام بنا دیا جائے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com