علاقائی ترقی اور عوامی سہولیات کی فراہمی میں کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔نشاط ضیاء قادری

 Nishat Zia Qadri

Nishat Zia Qadri

کراچی (خصوصی رپورٹ) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کا عوامی مسائل کے جائزے کے لئے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے فوکل پرسن اسلم پرویز کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے بلدیاتی افسران و عملے کو ہدایت کی کہ علاقائی ترقی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی۔

عوامی سہولیات کی فراہمی پر مامور ادارے خصوصاً بلدیاتی اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اپنا قبلہ درست کرلیں عوامی مشکلات کا فوری خاتمہ کرکے علاقائی سطح پر عوام کو درپیش بنیادی مسائل کے حوالے سے شکایات ازالہ کیا جائے دورے کے موقع پر شمع شاپنگ سینٹر چوک کے اطراف سرور روڈز اور شاہراہ پر تجاوزات اور غیر قانونی طور پر قائم کئے فٹ پاتھوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شاہراہوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے جس کی وجہ سے عوام شدید مشکلات سے دو چار ہورہے ہیں اور متعلقہ بلدیاتی افسران اور عملہ ٹریفک کی روانی کے حوالے سے عوامی مسائل کے ازالے کے لئے کوئی موثر اقدام سے قاصر ہے بعد ازاں شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کی جانب سے جاری خصوصی صفائی مہم کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے نظام کی بہتری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیںکچرا کنڈیوں کی صفائی کو روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنا یا جائے اور کچرا کنڈیوں میں جراثیم کشن ادویات کا اسپرے کیا جائے اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ عوامی مسائل پر خاموش نہیں بیٹھے گی بلدیاتی ادارے اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اپنی کا رکردگی کو بہتر بنا ئیں اور عوام کو در پیش شکایات کا ازالہ کریں۔