کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے تمام محکماجاتی سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ علاقائی مسائل کے حوالے سے عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنا ئیں
عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے شکایتی مراکز کو فعال بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں سے کہا ہے کہ علاقائی ترقی ،صفائی وستھرائی اور درپیش علاقائی مسائل کو فوری حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ بلدیہ کورنگی کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور علاقائی ترقی اور صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کے فروغ کے حوالے سے اقدامات تیز کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ اپنی محکمانہ کار کردگی کو مزید بہتر بنا کر عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ محکمانہ کار کردگی کو بہتر بنا نے کے ساتھ دفتری اوقات کی پابندی کریں۔