کراچی (اسٹاف رپورٹر) یونین کمیٹی 12 ضلع کورنگی کے چیئرمین چوہدری اسد حسین اور اُن کی ٹیم نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ علاقائی مسائل کا جڑ سے خاتمہ کرنے کے لئے باہمی ٹیم ورک کے ساتھ جہدو جہد کے ذریعے اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کی بھر پور خدمت کریں گے اسد حسین نے کہا کہ عوام کے تعاون سے یونین کمیٹی 12 ضلع کورنگی کو ضلع کا مثالی یوسی بنا یا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہارچیئر مین یونین کمیٹی 12ضلع کورنگی کراچی چوہدری اسد حسین نے یوسی کے مخصو ص نشستوں پر منتخب آراکین سے حلف لینے کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے مزید کہاکہ ہم بلا تفریق رنگ و نسل عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور انشا اللہ اپنے اراکین کے ساتھ ملکر یوسی میں ترقی اور عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا ئیں گے انہوں نے اراکین سے کہاکہ وہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنا کر خدمت کے سفر کا آغاز کریں۔