کراچی (خصوصی رپورٹ)حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ علاقائی سطح پر بڑھتے ہوئے عوامی مسائل اداروں کی کار کردگی پر سوالیہ نشان ہے بلدیاتی ادارے اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے اپنی محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ان خیالا ت کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے اور اس سے ملحقہ آبادیوں میں بڑھتے ہوئے علاقائی مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے۔
واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی مسائل کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سپرٹینڈنگ انجینئر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ شاہ فیصل محمد زاہد ،شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے فوکل پرسن اسلم پرویز سمیت واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تمام محکماجاتی افسران بھی موجود تھے مختلف علاقوں میں علاقائی مسائل پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے۔
متعلقہ افسران و عملے کو ہدایت کی کہ فی الفور علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اس موقع پر مختلف علاقوں میں عوام نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کو علاقائی مسائل سے آگاہ کیا رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حق پرست قیادت علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے کوشاں ہے اور انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے ترقی اور عوامی خوشحالی کے سفر کو منزل تک پہنچا کر عوام کو مسائل سے پاک معاشرے فراہم کرینگے اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری عوام کی جانب سے پیش کئے گئے۔
مسائل فوری حل کرنے کے لئے موقع پر موجود افسران کو احکامات دیتے ہوئے کہاکہ عوام کے روز مرہ مسائل کے حل کے لئے ادارے باہمی تعاون کے ذریعے اقدامات کرکے علاقائی مسائل کے خاتمے کو یقینی بنا ئیںبعد ازاں شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی کہ برساتی نالوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی کو مستقل بنیادوں پر یقینی بنا ئیں تاکہ نکاسی آب کے کے حوالے سے بڑھتے ہوئے عوامی مسائل کا ازالہ کیا جاسکے۔