علاقائی سطح پر صفائی و ستھرائی کے نظام کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنایا جائے۔عبدالراشد خان

کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدلراشد خان نے ممکنہ برسات کے پیش نظر تمام زونز کو رین ایمرجنسی کے حوالے سے پلان تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دوران برسات عوامی سہولیات کی فراہمی اور کسی بھی ناگہانی آفات سے نمٹنے کے لئے مشنری اور عملے کو الرٹ رکھا جائے ان خیالات کا اظہارایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدلراشد خان نے بلدیہ کورنگی کے افسران کے ہمراہ ضلع کورنگی کے شاہ فیصل ،لانڈھی اور کورنگی زونز کا تفصیلی دورہ کرکے صوبائی وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن کی خصوصی ہدایت پر جاری خصوصی صفائی اور برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے جاری مہم کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ برساتی نالوں کی ہنگامی بنیادوں پر صفائی کو یقینی بنا ئی جائے اور نالوں پر قائم تجاوزات و غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے لئے ضلع انتظامیہ کی مدد سے موثر اقدامات کرکے نکاسی آب کے نظام میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے انہوں نے تمام زونز کے فوکل پرسن کو ہدایت کی کہ برساتی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کئے جائیں اور دروان برسات بروقت عوامی سہولیات کی فراہمی کے لئے شکایتی مراکز کو یونین کونسل کی سطح پر فعال کیا جائے دورے کے دوران شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں صفائی وستھرائی کے مہم کا معائنہ کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنا یا جائے اور گلیوں محلوں کی سطح پر مستقل بنیاد پر صفائی وستھرائی کے حوالے سے انتظامات کئے جائیں اس موقع پر مختلف علاقوں میں عوامی شکایات پر ایڈمنسٹریٹر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کچرا کنڈیوں سے کچرے کی روانہ منتقلی کے ساتھ کچرا کنڈیوں اور گلیوں محلوں میں کھی مچھروں سمیت دیگر حشرات الارض کے خاتمے اور صحت مند ماحول کے قیام کے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے تواتر کے ساتھ انجام دیا جائے۔

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi