کراچی (خصوصی رپورٹ) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے باہمی تعاون کے ذریعے شاہراہ فیصل کو شہر کا مثالی شاہراہ بنا یا جائے گا شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ساتھ باہمی مشاور ت کرکے شاہراہ فیصل سے کچرا کنڈیا ختم اور صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا ئے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجدرضا غوری نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ شاہراہ فیصل پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تحت جاری خصوصی صفائی و بیوٹی فکشن مہم کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ ،XEN ایم اینڈ ای عباس شاہ ،شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز اور انفارمیشن آفیسر محمد ارشد بھی موجود تھے۔
شاہراہ فیصل پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ انسداد تجاوزات اور پارکس سروسز کو ہدایت کی کہ شاہراہ فیصل کے اطراف سروس روڈ کو تجاوزات سے مکمل پاک کیا جائے اور اطراف کی دیواروں سے وال چاکنگ کا فوری خاتمہ کرنے کے ساتھ اس کی روک تھام کی جائے محکمہ پارکس سے کہاکہ شاہراہ فیصل پر سنٹرل آئی لینڈ اور اطراف میں لگے
درختوں اور پودوں کی ٹرمنگ کی جائے اور شاہراہ کو سرسبز اور اس کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جائے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے کہاکہ بلدیہ کورنگی اپنے حدود میں آنے والے حصے کو مثالی بنا نے کے لئے انتظامات کا آغاز کرچکی ہے شاہراہ فیصل کی خوبصورتی کو مستقل بنیاد پر بہتربنا نے کے حوالے سے عملی اقدامات کو جاری رکھا جائے گا اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے کہا کہ شہر کراچی میں ہونے والے دفاعی نمائش کے موقع پر آنے والے بین الاقوامی وفود کو شاہراہ فیصل پر مثالی ماحول فراہم کرنے کے لئے بلدیہ کورنگی کی جانب سے انتظامات جاری ہیں خصوصی صفائی و بیوٹی فکشن مہم کا دائرہ وسیع کرکے شاہراہ فیصل تک بڑھا دیا گیا
شاہراہ فیصل بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام نہ ہونے کے باوجود شہر کی ترقی اور اور خوبصورتی کے لئے ہم اپنا قومی فریضہ انجام دے رہے ہیں میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ شاہراہ فیصل پر جاری بلدیاتی انتظامات کے حوالے سے خصوصی مہم پر عمل درآمد کرتے ہوئے مستقل بنیاد پر صاف ستھرا اور روشن ماحول کا قیام یقینی بنایا جائے۔