علاقائی اخباروں میں میرے خلاف شائع ہونیوالی خبروں میں کوئی سچائی نہیں ۔راجہ امجد

WAPDA

WAPDA

دولتالہ (خصوسی نامہ نگار) علاقائی اخباروں میں میرے خلاف شائع ہونیوالی خبریں بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں ان خیالات کا اظہار واپڈا آفس دولتالہ کے لائن سپریڈنٹ راجہ امجد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے ہتھکنڈوں کا استعمال کر کہ انہیں اپنے فرائض سر انجام دینے سے روکا جارہا ہے

میں نے آج تک کرپشن کی نہیں جس کی وجہ سے انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے۔اس طرح کی بے بنیاد خبروں کے پیچھے واپڈا آفس دولتالہ کے SDO راجہ ریاست کا ہاتھ ہے جنہوں نے پہلے بھی کئی مرتبہ بغیر ثبوت کے مجھ پر کرپشن اور رشوت کے الزامات لگائے جن کی میں تردید کرتا ہوں۔