بیجنگ (جیوڈیسک) چین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی بہتری اسی میں ہے کہ وہ باہمی تعاون اور بات چیت کا عمل جاری رکھیں ۔ پٹھان کوٹ کے واقعے سے باہمی تعلقات خراب نہیں ہونے چاہیں۔
ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان اور بھارت جنوبی ایشیا کے دو اہم اور ذمہ دار ملک ہیں۔
علاقی امن و استحکام اور ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے دونوں ملکوں کے تعلقات کا بہتر ہونا ضروری ہے۔ چین نے پٹھان کوٹ حملے اور میڈیا کی الزام تراشیوں کی مذمت کی۔