خطے میں بھارتی بالادستی کا امریکی خواب پورا نہیں ہونے دیں گے: صاحبزادہ حامد رضا

گوجرانوالہ: سنی اتحاد کونسل کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ خطے میں بھارتی بالادستی کا امریکی خواب پورا نہیں ہو نے دیں گے۔امریکہ نے پاکستانی حکمرانوں کو ہمیشہ اپنے مفادات کیلئے استعمال کیا ہے۔ ڈرون حملوں نے زخمی پاکستان کو لہولہان کر رکھا ہے۔

امریکہ امداد کی بجائے پاکستانی کو تجارتی منڈیوں تک رسائی دے اور ڈرون حملے بند کرئے۔تحفظ پاکستان آرڈنینس پر عملدرآمد سے ریاست کی رٹ قائم ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت علماء پاکستان الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی کے صاحبزادہ محمد ذیشان اکبر کی شادی کے موقع پر علماء و مشائخ سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر الحاج پیر سید عظمت علی شاہ بخاری،الحاج پیر خواجہ نوید حسین مجددی،پیر سید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،صاحبزادہ محمد دائود رضوی،الحاج سرفراز احمد تارڑ،محمد طارق محبوب،محمد نواز کھرل،صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی،مفتی محمد حسین صدیقی،قاری محمد سلیم زاہد،پیر قاری محمد اشرف شاکر،مفتی غلام نبی جماعتی،حافظ محمد رفیق قادری،محمد جمیل اعظم بٹ،قاری غلام سرور حیدری،قاری محمد اعظم چشتی،حافظ آصف علی اویسی اور دیگر علماء کرام بھی موجود تھے۔صاحبزادہ حامد رضانے مزید کہا کہ بے گناہ انسانوں کا قتل بد ترین گناہ ہے۔دہشت گردوں نے پاکستان کو لعشوں اور جنازوں کا ملک بنا دیا ہے۔ امریکی مظالم کو خود کش حملوں کا جواز نہیں بنایا جا سکتا۔

طالبان اور امریکہ سے نجات میں قوم کی حیات ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کشتی کنارے لگانے کی بجائے ڈبونے پر تلی ہوئی ہے۔حکمران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکالیف دے رہے ہیں۔ حکومت نے تین ماہ میں اپنی چمک دھمک کھو دی ہے۔ ریکارڈ توڑ مہنگائی اوربد امنی سے حکمرانوں کے دعوے اور نعرے پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔