سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ خطے کی سلامتی کو برقرار رکھنے اور مملکت میں فوج اور دفاعی نظام بھیجنے کے لیے واشنگٹن کی کوششوں کے تہہ دل سے شکر گذار ہیں۔
خالد بن سلمان نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں مزید کہا کہ میں نے امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین ، لیفٹیننٹ جنرل مارک ملی سے ملاقات کی ہے۔ ہم دونوں دوست ممالک کے مابین تاریخی تعلقات کے جامع فریم ورک کے مطابق ،خطے کے استحکام کو برقرار رکھنے اور دونوں ممالک کے مشترکہ نقطہ نظر پر زور دیتے ہیں۔
ملاقات میں دونوں رہ نمائوں نے علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے دونوں دوست ممالک کی مشترکہ کوششوں اور دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ کے میدان میں مل کر کاوشیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔