اسلام آباد (جیوڈیسک) ایف بی آر نے سیلز ٹیکس رجسٹرڈ صنعتوں اور سپلائرز کی جانب سے فراہم کی جانے والی ڈیری اور اسٹیشنری مصنوعات پر سیلز ٹیکس ختم کردیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریوینوکے نوٹیفیکیشن کے مطابق جن اشیا پر سیلز ٹیکس صفر کیا گیا ہے۔
ان میں قلم، پینسل، کتاب، جیومیٹری بکس، ربر، شارپنر اور اسٹیشنری مصنوعات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دودھ، دہی، مکھن، دیسی گھی اور دیگر ڈیری مصنوعات پر بھی ٹیکس ختم کردیا گیا ہے۔ ٹیکس چھوٹ کا اطلاق سیلز ٹیکس رجسٹرڈ مینوفیکچررز اور سپلائرز پر ہو گا۔ حالیہ بجٹ میں ان اشیا پر 17 فی صد سیلز ٹیکس لگا دیا گیا تھا۔