رجسٹرڈ پریس کلب مصطفی آباد کے سالانہ انتخابات ،محمد عمران سلفی صدر منتخب

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) رجسٹرڈ پریس کلب مصطفی آباد کے سالانہ انتخابات ،محمد عمران سلفی صدر منتخب، شاہد عمر صدر یونین آف جرنلسٹ، سید اسرار احمد زیدی شاہ الیکٹرنک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر منتخب، تفصیلات کے مطابق (رجسٹرڈ) پریس کلب مصطفی آباد ، یونین آف جرنلسٹ اور الیکٹرک میڈیا ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل ہو گئے۔

محمد عمران سلفی (رجسٹرڈ) پریس کلب مصطفی آبادکے صدر، سعید احمد بھٹی سنیئر نائب صدر، محمد جمیل سندھو و بابا طارق مقبول نائب صدور، جزل سیکرٹری منیر احمد بھٹی، جوائنٹ سیکرٹری زبیر احمد بھٹی، چیئرمین اصغر علی شہزاد، فنانس سیکرٹری حافظ طاہر اقبال، عبدالمنان سلفی سیکرٹری نشرواشاعت، غلام قادر آفس سیکرٹری ، یونین آف جرنلسٹ مصطفی آباد کے صدر محمد شاہد عمر، سنیئر نائب صدر سارنگ جاوید ملک، نائب صدور ڈاکٹر محمد اسلم انصاری و محمد شاہد قادری، عبدالقیوم جزل سیکرٹری، ارشد علی جوئیہ جوائنٹ سیکرٹری، سردار ہارون اقبال سندھو ایڈیشنل سیکرٹری، چوہدری منظور احمد چیئرمین، قیصر عباس فنانس سیکرٹری ، عمر فاروق بھٹہ سیکرٹری نشرو اشاعت،آفس سیکرٹری مدثر وفا، جبکہ الیکٹرنک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر سید اسرار احمد زیدی شاہ، ارشد علی شامی سنیئر نائب صدر، نائب صدور رانا عرفان و شہزاد، جزل سیکرٹری الیاس ملک، جوائنٹ سیکرٹری سید محسن علی شاہ،سجاد احمد جٹ چیئرمین،فنانس سیکرٹری صابر علی ،ڈاکٹر رحمت علی محسن کوسیکرٹری نشرو اشاعت منتخب کر دیا گیا۔

اس موقع پر صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر وقت کوشاں رہوں گا، پریس کلب کیلئے جگہ حاصل کرکے عمارت بنانا اولین ترجیح ہے، پریس کلب مصطفی آباد کو ڈسٹرکٹ قصور کا مثالی پریس کلب بنائیں گے۔ صحافیوں نے جو ذمہ داری سونپی ہے اسے احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کروں گا، اور صحافیوں کو کبھی مایوس نہیں کروں گا۔

Lalyani

Lalyani