سرائے عالمگیر (تحصیل رپورٹ) پریس کلب رجسٹرڈ جہلم کے تمام ممبران ایک پلیٹ فارم پر متحد، اختلافات ختم، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پریس کلب رجسٹرڈ جہلم کے اختلافات بارے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں شعبہ صحافت اور جہلم پریس کلب رجسٹرڈ کے تمام دعویدار گروپس کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر اُن کی رائے اور اختلاف رائے لی گئی، باہم مشاورت سے اجلاس میں پریس کلب رجسٹرڈ جہلم کی باڈی تشکیل دی گئی۔۔
اس موقع پر پریس کلب رجسٹرڈ جہلم کے موجودہ صدر وقار تنظیم نے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اظہارِ خیال کیا کہ جن ساتھیوں نے مجھ پر اعتماد کیا اِن کا انتہائی ممنون و مشکور ہوں اور انشائاللہ صحافتی برادری کو ساتھ لے کر علاقہ کے مسائل اجاگر کرنے اور صحافتی کلیدی کردار ادا کرنے میں ہمیشہ مثبت قدم رہوں گا، اُنہوں نے مزید کہا کہ میں سابق صدر پریس کلب جہلم ڈاکٹر تصور مرزا کی صحافتی ایکٹیویٹی اور ایکٹو رول پلے کرنے والے صحافی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں وہ ہمارے قلمی دوست ہیں، اُنہیں صحافتی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اُمید کرتا ہوں کہ وہ اب بھی اپنے اُسی جوش و جذبہ اور ولولہ سے صحافتی ذمہ داریاں ہمارے متحدہ پلیٹ فارم سے ہی سر انجام دیتے رہیں گے۔علاوہ ازیں سابق صدر ڈاکٹر تصور مرزا نے پریس کلب رجسٹرڈ جہلم کے اجلاس میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے پریس کلب رجسٹرڈ جہلم کے تمام ممبران کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے ثابت کردِیا ہے کہ اب یہ پریس کلب اپنی مثال آپ ہو گا اور پریس کلب رجسٹرڈ جہلم کی یہ کاوش آئندہ آنے والی صحافی برادریوں کے لیے مشعل راہ ہو گی۔
نئے منتخب ہونے والے عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے پیار محبت اور باہمی ہم آہنگی کی تلقین کی، اس موقع پر اتفاقِ رائے سے نئے عہدیداران سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر تصور حسین مرزا، سرپرست ظفر محمود ڈار، چیئرمین مخدوم چوہدری، وائس چیئرمین حکیم عبید الرحمن قریشی، صدر وقار تنظیم، سینئر نائب صدر راجہ سہیل کیانی، نائب صدر ڈاکٹر انوار احمد قریشی، جنرل سیکرٹری عمران شکیل، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل راجہ ناصر، سیکرٹری انفارمیشن عارف محمود قریشی، فنانس سیکرٹری مبارک بیگ، آفس سیکرٹری مرزا عبد الجبار بیگ، چیئرمین ایجوکیشن کمیٹی محمد انعام الحق مرزا منتخب۔۔