فیصل آباد : پاکستان طبی کانفرنس کے جنرل سیکرٹری پروفیسر حکیم منصور العزیز نے کہا کہ اے سی (سٹی) شاہ رخ نیازی عطائیت کی آڑ میں نیشنل کونسل فارطب سے رجسٹرڈ شدہ مستند حکماء کے خلاف غیرقانونی ،غیر آئینی کاروائیاں کرکے حکماء کو ہراساں کررہے ہیں۔ مستند و رجسٹرڈ حکما ء لاعلاج مریضوں کا علاج کرکے دُکھی انسانیت کی خدمت کررہے ہیں جن کامشکور ہونے کی بجائے ان کے ساتھ بھیڑ بکریوں جیسا سلوک کرنا سراسر ظلم اور ناانصافی ہے۔
شب وروز محنت سے سستاعلاج کرکے حکماء برادری جس انداز سے مریضوں کی صحت بحال کرتی ہے انہیں غیر قانونی طورپر ہراساںکرنا عزت نفس برباد کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا معاشی قتل ہے۔اس ظلم و زیادتی کے خلاف پوری حکماء برادری سراپا احتجاج بنی ہوئی ہے۔
اگر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے مستند حکماء کے خلاف غیر قانونی کاروائیاں بندکر کے غیرقانونی ،غیر آئینی اور بوگس فوجداری مقدمات واپس نہ لئے تو پورے فیصل آباد سے حکما ء برادری احتجاج کریگی۔