اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک اعلا میہ میں کہا ہے کہ رجسٹرار اپنی مدت ملازمت میں توسیع کی خواہش نہیں رکھتے۔
سپریم کورٹ کے پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار سپریم کورٹ کو اپنے مدت ملازمت میں توسیع کی کوئی خواہش نہیں۔
رجسٹرار سپریم کورٹ ڈاکٹر فقیرحسین کی مدت ملازمت رواں ماہ ختم ہورہی ہے اور انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان کو پہلے ہی خالی سیٹ پر تقرری کرنے کیلئے خط لکھ دیا ہے۔