اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر سپریم کورٹ بارایسو سی ایشن ، اٹارنی جنرل، رجسٹرار سپریم کورٹ اور دیگر وکلاء نے شاہراہ دستور کا دورہ کیا ہے۔ صدر سپریم کورٹ بار کامران مرتضیٰ کا اس حوالے سے کہنا ہے۔
کہ شاہراہ دستور کا دورہ کر کے رپورٹ سپریم کورٹ کو دیں گے،ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کو غلط بتایا گیا کہ ایک روڈ کھول دی گئی ہے، ہم سپریم کورٹ کی ہدایت پر شاہراہ دستور کا جائزہ لینے گئے، سپریم کورٹ کورپورٹ جمع کرا رہے ہیں۔