لاہور : پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کی جانب سے پاکستان پراپرٹی شو ‘دبئی کا انعقاد دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں کیا گیا۔ پراپرٹی کی اس نمائش میں لاہور، کراچی ، اسلام آباد ،پشاور، ملتان، گوجرانوالہ ، فیصل آباد اور گوادر سمیت ملک بھر سے آئے ہوئے نمائش کنندگان 60 سے زائد اسٹالز پر پاکستان کی بہترین پراپرٹی کی نمائش کی ۔اس ایونٹ کے سب سے بڑے اسپانسرز پاکستان رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کے دو معروف نا م ’ایٹین‘ اور ’گرین ارتھ‘ ہیں۔اس ایونٹ میں 17 ہزار لوگ شریک ہوئے۔
ایونٹ کا افتتاح دبئی رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری ایجنسی (ریرا ) کے سی ای او عزت مآب مروان احمد بن غلیطہ نے کیا۔ انہوں نے پاکستان پراپرٹی شو کا دورہ بھی کیا۔ زمین ڈاٹ کام کے برانڈ ایمبیسڈر اور پاکستان کے معروف ترین فنکار فواد خان نے بھی پاکستان پراپرٹی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے پرستاروں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ اِس کے بعد فواد خان نے کچھ وقت ریڈیو شو میں وی آئی پی رسائی جیتنے والوں کیلئے بھی مختص کیا۔ فواد خان نے زمین ڈاٹ کام کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہا ر کیا ۔ اس ایونٹ کے دوسرے دن پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات معظم احمد خان نے اپنے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔ انہوں نے سی ای او زمین ڈاٹ کام ذیشان علی خان کے ہمراہ ایونٹ کا دورہ کیا اور پاکستان پراپرٹی شو کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے کہا کہ پاکستان پراپرٹی شوکے کامیاب انعقاد پر اللہ تبارک وتعالیٰ کے انتہائی مشکور ہیں۔ دونوں ہی دن لوگوں کی بڑی تعداد اس شو میں آتی رہی۔ 17 ہزار افراد کی شرکت کے باعث یہ نمائش ہماری گزشتہ نمائش سے بھی بڑی رہی اور انشااللہ اگلے سال مزید بڑے پیمانے پر پاکستان پراپرٹی شو کا انعقاد کریں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ سے اوور سیز پاکستانیوں کو خطے کی سب سے باصلاحیت رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں اپنی منافع بخش سرمایہ کاری کا دائرہ بڑھانے کا موقع ملا ہے اور ہم ایسے مزید مواقع بھی فراہم کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کے ساتھ ملک کی پچاس سے زائد صنعتیں وابستہ ہیں اور جیسے جیسے یہ شعبہ ترقی کرے گا، ملک میں بحیثیت مجموعی ترقی ہوتی رہے گی۔ اُنہوں نےکہا کہ بطور پاکستانی ہم سب کا فرض ہے کہ ملکی معیشت کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے اعلان کیا کہ انشااللہ اس سال نومبر میں ہم ملتان میں بھی پراپرٹی ایکسپو کا انعقاد کریں گے۔
مزید معلومات کیلئے رابطہ کیجئے ، سالار سلیمان ، PRO، زمین ڈاٹ کام +923008567531 [email protected]