مقتول ریحان کے اہلخانہ نے جے آئی ٹی کیلیے درخواست دیدی

Rehan

Rehan

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) بہادرآباد میں 14 سالہ ریحان کو بہیمانہ تشدد کر کے قتل کرنے سے متعلق مقتول کے اہل خانہ نے جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

مقتول ریحان کے اہلخانہ نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ پولیس تعاون نہیں کر رہی، کچھ معلوم نہیں کیا ہو رہا ہے، ریحان کو برہنہ کر کے جس طریقے سے مارا گیا اور وڈیو بنائی گئی وہ دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے، مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کو شامل کیا جائے۔

دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ تشدد کی وڈیو بنا کر پھیلانا بھی سائبر کرائم کے زمرے میں آتا ہے، ڈائریکٹر ایف آئی اے کو سائبر کرائم کے تحت بھی مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔