ریحانہ کو فیشن آئیکون ایوارڈ دیا جائیگا

Rehana

Rehana

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی اداکارہ ریحانہ کو فیشن آئیکون ایوارڈ دیا جائیگا۔ امریکی میڈیا کے مطابق کونسل آف فیشن ڈیزائنر امریکہ نے ریحانہ کیلئے فیشن آئیکون ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سی ایف ڈی اے کے چیف ایگزیکٹو سٹیون کولب نے بتایا کہ ہمیں ریحانہ کیلئے اس ایوارڈ کا اعلان دیتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریحانہ نے گزشتہ کچھ عرصے میں فیشن انڈسٹری پر انتہائی مثبت اثرات چھوڑے ہیں۔ –