اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک کو نا اہل قرار دینے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست محمد اختر نقوی نے سپریم کورٹ میں سینیٹر رحمان ملک کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ رحمان ملک ڈیفالٹر ہے، الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے جب کہ سپریم کورٹ بھی کہہ چکی کہ رحمن ملک صادق اور امین نہیں ہیں۔
رحمان ملک نے 2008ء سے 2012ء تک بطور سینیٹر لی گئی مراعات واپس نہیں کیں لہذا انھیں سینیٹ اجلاس میں شرکت سے بھی روکا جائے۔