کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے ایک بار پھر ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وفاقی حکومت کے اقدامات سے کراچی میں حالات بہتر ہوئے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے ایک بار پھر ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شمولیت اختیار کرنے کی دعوت دے دی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دو سے تین روز میں ایم کیو ایم کے اعلی سطح کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تقریر پر فخر ہے اور ایم کیو ایم کے حوالے سے انہوں نے سیاسی باتیں کیں تھیں جو عموما ایسی سیاسی تقاریر میں منہ سے نکل جاتی ہیں۔
رحمان ملک کا کہنا تھا کہ طالبان سے مزاکرات کی کوشش پیپلز پارٹی نے بھی اپنے دورے حکومت میں کی لیکن ان کی جانب سے کبھی کو مثبت ردعمل سامنے نہیں آیا۔ رحمان ملک نے اعتراف کیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی میں امن و امان کے قیام کے لیے جو اقدامات کیے گئے جس پر سندھ حکومت نے عمل در آمد کرایا اسکے بعد حالات بہتری کی طرف بڑھ رہے ہیں۔