اسلام آباد (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے والا گروپ اب ٹوٹ چکا ہے اور عمران خان اور طاہر القادری زیادہ دن اکھٹے نہیں چل سکتے۔
اسلام آباد میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لئے جو ہوسکا کریں گے لیکن جمہوریت مخالف گروپ اب ٹوٹ چکا ہے اور لگتا ہے سیاسی درجہ حرارت نیچے آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور طاہرالقادری زیادہ دن تک ساتھ نہیں چل سکتے۔
مسلم لیگ (ن) میں سیاسی اختلافات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کی ناراضگی مسلم لیگ (ن) کا اندرونی معاملہ ہے اور امید ہے کہ وزیراعظم نواز شریف انہیں جلد منا لیں گے۔