لاہور : رحمت کالونی میں نامعلوم افراد نے مکان کو آگ لگا دی جس کی وجہ سے عمارت کو نقصان پہنچا اور قیمتی سامان جلنے کے ساتھ ساتھ اہم دستاویز بھی جل گئیں ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز رات ایک بجے کے قریب بعض نامعلوم افراد نے گلی نمبر 12، مکان نمبر 2 رحمت کالونی لاہور میں واقع محمد جاوید ملک ولد ملک عبدالغنی کے گھر کو اچانک آگ لگا دی۔
مکان سے آگ کے شعلے نکلتے دیکھ کر اہل محلہ نے بڑی مشکلوں سے آگ پر قابو پایا مگر اس کے باوجود آگ اتنی شدید تھی کہ قیمتی سامان اور اہم دستاویز کو جلنے سے نہ بچایا جا سکا۔