میکسیکو سٹی (جیوڈیسک) موٹر بائیک ریس میں جیت کی جگہ کبھی موت سے بھی سامنا ہو سکتا ہے،میکسیکو میں بائیک ریس کے دوران امریکہ کے رائیڈر کرٹ کیسلی خطرناک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔
میکسیکو میں ہونیوالے موٹر بائیک ریس کے عالمی ایونٹ میں رائیڈرز کے درمیان دلچسپ مقابلے جاری تھے۔ ریس کے دوران امریکہ کے موٹر سائیکلسٹ کو اس وقت حادثہ پیش آیا جب وہ تیز رفتاری کے ساتھ ریتلے اور دشوار راستے کو جلدی سے مکمل کرنے کی کوشش میں تھے۔
تیس سالہ کیسلے کو شدید زخمی ہونے کے باعث ہسپتال پہنچایا گیا لیکن علاج کے دوران ہی وہ چل بسے،کرٹ کو کیرئیر میں امریکہ اور انٹرنیشنل ریسنگ ایونٹس جیتنے کا اعزاز حاصل تھا۔