ٹریفک حادثات: 2 ہلاک‘ایک نعش برآمد

Traffic Accidents

Traffic Accidents

لاہور (جیوڈیسک) ٹریفک حادثات میں دو افراد ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔ ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر کار نے نامعلوم نوجوان کو کچل کر ہلاک کر دیا۔ مسلم ٹاؤن موڑ پر ویگن کی زد میں آکر زخمی ہونے والا سیالکوٹ کا شکیل دم توڑ گیا کماہاں روڈپر اشرف اور دوست، شادمان میں دو افراد جبکہ مال روڈ پر ون ویلر موٹر سائیکل سے گرکر زخمی ہوگیا۔ باغبانپورہ سے 35 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔