تعلق کیا ختم ہوا کترینہ نے سلومیاں کے تحفوں کی ہی بے قدری شروع کردی

Katrina, Salman Khan

Katrina, Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کی سلو میاں سے دوستی کیا ٹوٹی انہوں نے ان کے تحفوں کو بھی زندگی سے نکالنا شروع کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق زیادہ پرانی بات نہیں جب کترینہ کیف اور سلمان خان کے درمیان عشق کے چرچے ہر سو عام تھے اور سلو میاں اپنی دوست کو کروڑوں روپے مالیت کے تحفے اس طرح دیتے تھے جیسے کوئی بچے کو ریوڑیاں دے رہا ہو، سلو میاں کے ان قیمتی تحائف میں دو بیش قیمت گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

کترینہ نے دبنگ خان سے دوستی ختم ہونے کے بعد رنبیر کپور سےمحبت کی پینگیں بڑھانا شروع کردیں تو سلو میان بھی رومانیہ کی حسینہ لولیا وانچر کی زلفوں کے اسیر ہوگئے، جب محبت ہی نہ رہی تو پھر تحفوں کی کیا اہمیت یہی سوچتے ہوئے بار بی ڈول نے سلمان خان کی جانب سے تحفے میں دی جانے والی گاڑیاں بیچنے کا فیصلہ کرلیا۔