رشتہ نہ دینے کی رنجش، ملزموں نے دو شیزہ کو اغوا کر لیا

kidnapped

kidnapped

ننکانہ صاحب (جیوڈیسک) رہائشی تاجدین رحمانی کی 27 سالہ بیٹی (ن)بی بی جو کہ گھر سے دوائی لینے کیلئے بازار گئی کہ راستے میں ملزم محمد فرحان، محمد آصف وغیرہ پانچ افراد اسے کیری ڈبہ میں ڈال کر لے گئے۔ ملزموں نے تاجدین کی بیٹی (ن)بی بی کا رشتہ مانگا تھا جس پر اس نے انکار کر دیا تو ملزم اسی رنجش پر اس کی بیٹی کو اغواء کرکے لے گئے پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے تاجدین کی مدعیت میں ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔