کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) مرضی کے خلاف رشتہ کرنے پر چار افراد کاگھر میں گھس کر بیوہ پر تشدد بالوں سے پکڑ کر گھسیٹ تے رہے اور کان پٹی پر پستول رکھ کر کہا کہ رشتہ ہماری مرضی سے کرو تو معافی مل سکتی ہے پولیس نے بیوہ حاجرہ بی بی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا تفصیل کے مطابق چک نمبر 98 ٹی ڈی اے کی حاجرہ بی بی بیوہ فوجی بشیر احمد نے تھانہ کروڑ میں درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سائلہ نے 98 ٹی ڈی اے میں اقرار نامہ اسٹام نمبری 10999 کے ذریعہ مورخہ 22/5/2013 کو 1 کنال 19 مرلے زمین منظور حسین سے خرید کیا جس کا قبضہ ساحلہ کے پاس ہے جس کا خاوند 9 سال قبل فوت ہو چکا ہے سائلہ کی جوان بیٹیا ںہیں ،منظور حسین وغیرہ جن کے رشتے اپنے مر ضی سے کرانا چاہتے ہیں جس پر میں راضی نہ تھی کہ منظور حسین مسماة خورشید بی بی دُختر امیر محمد ناصر احمد ولد شیر محمد بھٹی وغیرہ گھر میں داخل ہو گئے اور تشدد شروع کر دیا سائلہ اور بچیوں کے منہ پر تماچے مارتے رہے اور ڈنڈو ں سوٹو سے تشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے باہر نکالنے کی کوشش کرتے رہے اور گھر کا سامان برتن وغیرہ بھی اُٹھا کر باہر پھینک دئیے اور بعد ازاں کان پٹی پر پسٹل رکھ کر جان سے مارنے کی دھمکی دیتے رہے اور کہا کہ اگر تم ہماری مرضی سے رشتے کرو تو معافی مل سکتی ہے پولیس تھانہ کروڑ نے حاجرہ بی بی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) جوان بیٹی کو اغواہ کرنے پر تین افراد کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق وارڈ نمبر 6کا غلام شبیر ولد اللہ ڈوایہ قوم ماچھی گزشتہ رات اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ سویا ہو ا تھا کہ صبح آنکھ کھلی تو دیکھا جواں سال بیٹی بختاور گھر سے غائب تھی جس پر شور وویلا کیا باہر نکلا تو شعیب حسن ولد نذیر احمد ،محمد خلیل ولد حاجی اسماعیل آرائیں نے بتایا کہ بختاور کو ملزمان کو محمد رمضان ولد فتح شیر محمد عرفان ولد اللہ ڈتہ ،اللہ ڈتہ ولد فقیر محمد سفید رنگ کی کار میں ڈال کر لے گئے پولیس تھانہ کروڑ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔