بورے والا (جیوڈیسک) موضع سل دیرا میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو ہلاک کردیا۔
بورے والا کے علاقے سل دیرا میں نامعلوم افراد ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں باپ اور بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر قریبی اسپتال منتقل کردیا ، جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ رشتے کے تنازعے کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، واقعے کی رپورٹ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔