لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے سابق گورنر چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ کہ تعلقات عہدہ لینے سے خراب ہوتے ہیں ،چھوڑنے سے نہیں ہو سکتا ہے اب تعلقات زیادہ اچھے ہو جائیں گے۔ عہدہ چھوڑنے کے بعد آزادی مبارک کے پیغامات ملے ہیں ۔لاہورمیں ایک شادی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری محمد سرور نے کہاکہ مستعفی ہونے کے بعد ہر طرف سے ایک ہی پیغام ملا کہ آزادی مبارک ہو۔ انہوں نے کہا گورنر پنجاب کی حیثیت سے وہ مخصوص باتیں ہی کرسکتے تھے
اب کشمیر کیلئے بات کرینگے۔ بھارت مسئلہ کشمیر پر آج اقوام متحدہ کی قرارداد مان لے کل سلامتی کونسل کے لیے اس کی حمایت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ فرسودہ نظام تبدیل کیے بغیر کوئی کامیاب نہیں ہوسکتا۔