تعلقات میں بہتری کیلئے پاکستان کو عسکریت پسندوں کیخلاف کارروائی کرناہوگی، اے کے انٹونی

AK Antony

AK Antony

پاکستان (جیوڈیسک) بھارتی وزیر دفاع اے کے انٹونی کاکہناہے کہ باہمی تعلقات میں بہتری کیلئے پاکستان کو عسکریت پسندوں کیخلاف کارروائی کرنا ہو گی۔ بھارتی حکومت اورعوام پاکستان سے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں اے کے انٹونی کا کہنا تھا کہ بھارت کو پاکستان میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر تحفظات ہیں۔ مستحکم اور جمہوری پاکستان بھارت کے مفاد میں ہے۔

بھارت پاکستان سے تعلقات بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ بھاتی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے ملک میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کرتاہے تو اس سے دونوں ممالک میں تعلقات بہتر ہونے میں مدد ملے گی۔ چین سے تعلقات کے حوالے سے اے کے انٹونی نے کہا دیرینہ سرحدی تنازعات کے باوجود بھات سے ثقافتی، تعلیمی، تجارتی شعبوں میں بہتر تعلقات ہیں۔