پی ایس ڈی پی کے تحت 21.4 ارب روپے جاری

PSDP

PSDP

وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے مالی سال 2013-14 کے لئے مختص مجموعی 540 ارب روپے میں ابتدائی دو ماہ کے دوران پی ایس ڈی پی کے تحت 21.4 ارب روپے جاری کر دیئے ہیں۔،

وزارت منصوبہ بندی کے مطابق اٹامک انرجی کمیشن کے منصوبوں کے لئے 7 ارب روپے جبکہ صحت کی سہولیات کیلئے 5ارب 63 کروڑ 89 لاکھ روپے جاری کئے ، اعاد و شمار کے مطابق ریلوے ڈویژن کیلئے 5ارب 53 کروڑ 51لاکھ روپے ، نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کے لئے 75 کروڑ روپے جاری کئے جبکہ لا جسٹس اور پارلیمانی امور کیلئے 46 کروڑ روپے سے زائد جاری کئے گئے۔،

اعدادوشمار کے مطابق وزارت داخلہ ڈویژن کے لئے 1 کروڑ 34 لاکھ روپے، کیبنٹ ڈویژن کیلئے 61 کروڑ 49 لاکھ سے زائد اور ماحولیاتی تبدیلی ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 81 لاکھ روپے جاری کئے، حکومت نے مختلف شعبوں کے منصوبوں کیلئے غیرملکی امداد سمیت 58.762 ملین روپے کی رقم مختص کی جبکہ پانی اوربجلی ڈویژن کیلئے 20 کروڑ روپے جاری کئے۔