ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے ملک میں لگی جنگلاتی آگ پر قابو پانے کے لئے تعاون فراہم کرنے والے ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ “میں اپنی ملت کی طرف سے ، جنگلاتی آگ پر قابو پانے کے لئے تعاون فراہم کرنے والے، افسوس و تعزیت کے پیغامات بھیجنے والے، امداد کے لئے حاضر ہونے سے آگاہ کرنے والے اور امداد بھیجنے والے، تمام ممالک اور تنظیموں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انشاء اللہ ہم جلد اس مشکل وقت سے نکل جائیں گے”۔
انہوں نے کہا ہے کہ “خاص طور پر پہلی گھڑی سے ہی تعاون فراہم کرنے پر جان آذربائیجان کے صدر الہام علی ییف، روس کے صدر ولادی میر پوتن، اسپین کے صدر پیدرو سانچز کا ترکی کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں”۔
صدر ایردوان نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی ، قطر کے امیر شیخ تمیم، کروشیا کے صدر زوران میلانووچ اور یوکرائن کے صدر ولودیمیر زلنسکی کی طرف سے بھرپور تعاون کے اظہار پر بھی اظہارِ تشکر کیا ہے۔