گوجرانوالہ ( بیورو رپورٹ) رفاعی و سماجی رہنما چوہدری ریاض خان گذشتہ روز 55 سال کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے پر خالق حقیقی سے جا ملے ‘ ان کی نماز جنازہ بڑا قبرستان کلاں نیائیں چوک میں ادا کر دی گئی اس موقع پر مرحوم کے بیٹے ‘ امجد ‘ ساجد ‘ ماجد ‘ زاہد ‘ عابد ‘ خالد ‘ قاسم ‘جاوید اور شاہد شدت غم سے نڈہال رہے ‘ مرحوم عمران لقمان خان کے پھوپھا اور اعظم خان کے بہنوئی تھے۔
نماز جنازہ میں فرحان خان ‘ غفران خان ‘ الیاس خان ‘ ابراہیم خان ‘ عاصم خان ‘ لالہ دلشاد احمد ‘ رضوان خان ‘ فیصل خان ‘ کاظم خان اور معظم خان ‘سلیم خان ‘فیصل ‘حاجی حمید ‘رحمت ‘ برکت ‘حاجی غلام نبی ‘ارشد خان ‘افتخار ‘حاجی ثناء اللہ ‘ قیوم پہلوان ‘خالد ‘ حاجی امین بنک والے کے علاوہ علاقہ مکینوں ‘ سیاسی و سماجی رہنمائوں علماء کرام سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ مرحوم کیلئے کیلئے دعائے خیر کا اہتمام ان کی رہائش گاہ گوبند گڑھ گلی نمبر 1امجد ریاض والی گلی کالج روڈ آج صبح 9 بجے ہو گا۔